منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

سعد رفیق کی طرف سے عارف علوی کی تعریف، آصف علی زرداری پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور( آئی این پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ہار زرداری کی وجہ سے ہوئی ہے‘آصف زرداری کا رویہ ہمارے لیے مسلسل مسئلہ بن رہا ہے‘اپوزیشن میں تقسیم کیوجہ سے دھاندلی کیخلاف احتجاج نہ ہوسکا،آصف علی زرداری نے اپوزیشن کو تقسیم کررکھا ہے‘عارف علوی صاحب اچھے آدمی ہیں,میرے بہت اچھے دوست ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آصف زرداری مضبوط اپوزیشن کی راہ

میں رکاوٹ بنے ہوہیں۔اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اپنے اپنے نظریے کیمطابق امیدوار کھڑے کئے ۔ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے میں جڑ کر بیٹھے۔پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام مشاورت کے بغیر دیا اگر یہ مشاورت کے بعد آتا تو شاید بات ہوسکتی تھی۔حکومت کے پہلے پانچ چھے دن میں ان کے دعوے ہم نے دیکھ لئے۔ڈی پی او رضوان کے معاملے میں ہم نے پولیس میں تبدیلی کے دعوے دیکھ لئے۔مسلم لیگ ن 100 دن کے بعد وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…