انہوں نے فرینڈلی اپوزیشن کا کردارادا کیا ہے ، پیپلزپارٹی کو کہا گیا کہ اعتزاز احسن کے علاوہ کوئی اور تین نام دے دیں تو کیا جواب ملا؟ مولانافضل الرحمان کا حیرت انگیز انکشاف اسلام آباد(آئی این پی ) متحدہ مجلس عمل کے صدر وجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری مسلسل کوشش ہے کہ اپوزیشن متحد ہو جائے ، پیپلزپارٹی کے بارے میں تاثر ہے کہ
انہوں نے فرینڈلی اپوزیشن کا کردارادا کیا ہے ، پیپلزپارٹی کو کہا گیا کہ اعتزاز احسن کے علاوہ کوئی اور تین نام دے دیں انہوں نے تین لوگوں کے نام بھی نہیں دیے بلکہ آصف زرداری نے مجھے کہا کہ آپ دستبردار ہو جائیں۔وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ صدر متحدہ مجلس عمل نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مشاورت کے بغیر اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا تھا جسے دیگر اپوزیشن نے قبول کرنے سے انکار کردیا، پیپلزپارٹی کو چاہیے تھا کہ مری میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں اپنے امیدوار کا نام دیتے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کہا گیا کہ اعتزاز احسن کے علاوہ کوئی اور تین نام دے دیں کیونکہ (ن) لیگ اور دیگر جماعتوں نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتراض کیا تھا، پیپلزپارٹی نے تین لوگوں کے نام بھی نہیں دیے بلکہ آصف زرداری نے مجھے کہا کہ آپ دستبردار ہو جائیں ،شہباز شریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اعتزازاحسن کے علاوہ نام دینے پر رضا مند تھی مگر پھر مکر گئی ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری مسلسل کوشش ہے کہ اپوزیشن متحد ہو جائے ، پیپلزپارٹی کے بارے میں تاثر ہے کہ انہوں نے فرینڈلی اپوزیشن کا کردارادا کیا ہے