لاہور (ا ین این آئی)پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ ووٹ مسترد ہوئے ۔ صدارتی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران مجموعی طور پر 354ووٹوں میں سے 351کاسٹ ہوئے جبکہ 18ووٹ کاسٹ مسترد قرار دئیے گئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ 16ووٹجبکہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا ایک ایک ووٹ مسترد ہوا ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عارف علوی واضح اکثریت سے پاکستان کے تیرہویں
صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق عارف علوی کو پارلیمنٹ سے 212، پنجاب اسمبلی سے 186، بلوچستان اسمبلی سے 45 اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 78 ووٹ حاصل کیے، تاہم انھیں سندھ اسمبلی سے 56 ووٹ ملے۔پارلیمنٹ کے نتائج کے مطابق عارف علوی کو 212 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو 131 اور اعتزاز احسن کو صرف 81 ووٹ ملے۔ عارف علوی نے صدارتی انتخاب میں کل 353 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔