کچھ زیادتیاں عدلیہ سے بھی ہوئی ہیں ٗ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا اعتراف کرلیا

4  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ کچھ زیادتیاں عدلیہ سے بھی ہوئی ہیں۔سپریم کورٹ میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر سستی ہاؤسنگ سوسائٹوں کا بل بنایا گیا تھا جسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا تھا، لیکن اب تک مجوزہ قانون پر مزید کوئی کام نہیں ہوا۔چیف جسٹس نے بل پر وفاقی اور

صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ بل کو منظور کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے اور پارلیمنٹ کے کام میں عدلیہ کا کوئی کردار نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کچھ زیادتیاں عدلیہ سے بھی ہوئی ہیں، لوگ سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے حکم امتناعی لے لیتے ہیں، کچی آبادیوں میں لوگوں نے کمرشل عمارتیں اور گھر بنا کر کرائے پر دے رکھے ہیں، گھروں میں فریج، ڈش، ائیرکنڈیشن رکھے ہوئے ہیں، کیا ایسے لوگوں کو زمین کی ملکیت دے کر ریاست کو اس کی اراضی سے محروم کیا جاسکتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملک کی بڑی آبادی چھت کی سہولت سے محروم ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ امریکہ میں بھی ہرشخص کے پاس اپنا گھر نہیں، ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں موازانہ نہیں ہوسکتا، کیا ریاست کے پاس اتنا بجٹ ہے کہ ہر شہری کو گھر فراہم کرسکے، جس ملک میں لوگ ٹیکس چوری کرتے ہو کیا اس ملک کے پاس اتنا پیسہ ہوگا، کیا گھر سے زیادہ تعلیم اور صحت کی سہولیات ملنا ضروری نہیں۔عدالت نے ہاؤسنگ پالیسی 2001 پر بھی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…