اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ای اومشرف رسول اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے بتایا کہ عدالت کے فیصلے پر پوری طرح سے عمل درآمد کیا ہے، مشرف رسول نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں۔
پی آئی اے کے بورڈ آف گورنرز مستقل سربراہ کی تقرری تک قائم مقام سربراہ کا انتخاب کریں گیاس سے قبل سپریم کورٹ نے گذشتہ روز پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری کالعدم قرار دے دی تھیں ۔سپریم کورٹ کا موقف تھا کہ پی آئی اے مستقل خسارے میں چل رہا ہے اس ادارے کا سربراہ باصلاحیت اور جید ہونا چاہئے۔