کراچی (این این آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے حوالے سے کمیٹی بنی ہوئی ہے، اور جو کچھ ہوا وہ سب جیل میں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شرجیل میمن کے حوالے سے کئے گئے سوات کے جوابات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ شرجیل میمن کے حوالے سے ہائی کمیٹی بنی ہوئی ہے،
جو کچھ بھی ہواوہ سب جیل میں ہوا ہے، ہماری تفتیش میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں کچھ چیزیں نظر آئیں ہیں جس پر تفتیش جاری ہے، فوٹیج میں شاپر نیچے جا رہا ہے پھر ایک گھنٹے بعد واپس آیا،شاپر والے شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ جیل پولیس کی کوتاہی ہے کہ اس شخص کو کیوں چیک نہیں کر رہے، 201 کے تحت جیل پولیس کے افسران اور اہلکاروں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔