اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان صدارتی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے پارلیمنٹ پہنچے تو پریزائیڈنگ آفیسر کھانے کے وقفے پر گئے ہوئے تھے جس کے باعث وزیراعظم کو15منٹ تک انتظار کرنا پڑا،پی ٹی آئی اراکین نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں صدارتی الیکشن کیلئے وزیراعظم عمران خان3بجکر15منٹ پر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچے تو ایوان
خالی ہوچکا تھا اور پریزائیڈنگ آفیسر بھی کھانے کے وقفے پر گیا ہوا تھا جسکے باعث وزیراعظم کو15منٹ تک پریزائیڈنگ آفیسر کا انتظار کرنا پڑا اس دوران پی ٹی آئی اراکین نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیراعظم کے ساتھ سیلفیاںبنائیں حالانکہ ایوان میں صدارتی الیکشن کے دن موبائل فون لانا سختی سے منع کیا گیا تھا۔بعد ازاں پریزائیڈنگ آفیسر کے آنے کے بعد عمران خان کو بیلٹ پیپر فراہم کیا گیا اور انہوں نے پھر پولنگ باکس میں جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔