جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پرویز خٹک دور کا نیا سکینڈل سامنے آگیا پشاور میٹرو کا 45کروڑ روپے کا سامان چوری ہونے کا انکشاف پولیس کے گوداموں پر چھاپے ، بڑی کامیابی مل گئی، ملزم گرفتار

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)پولیس نے پشاور کے مختلف گوداموں سے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے چوری ہونے والے 2 کروڑ سے زائد مالیت کے سامان کو برآمد کرلیا، جس میں فولڈنگ پائپ، سریا اور جنگلے شامل ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور قاضی جمیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہرکے مختلف گوداموں پر چھاپے مار کر 2 کروڑ روپے کا سامان برآمد کیا گیا ہے ٗ

چوری میں ملوث ملزم باسط کو بھی گرفتار کیا گیا۔سی سی پی او نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزم باسط نے پولیس کو اْن گوداموں کی نشاندہی کی، جہاں چوری کیا گیا سامان رکھا گیا تھا جبکہ ان 3 افراد کے نام بھی بتائے جنہیں یہ سامان فروخت کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ان گوداموں میں چھاپے مارے اور چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ سامان خریدنے والے تینوں افراد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق منصوبے کا 2 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری ہوا جبکہ بی آر ٹی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 45 کروڑ روپیمالیت کا سامان چوری کیا گیا ہے، جس میں فولڈنگ پائپ، سریا اور جنگلے شامل ہیں۔کنسٹرکشن کمپنی کے حکام کے مطابق انہیں سامان کی چوری پر پریشانی ہے ٗ ابھی منصوبہ زیرِ تکمیل ہے۔بی آر ٹی منصوبے کی نگرانی کرنے والے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسرار الحق نے بتایا کہ انہیں تعمیراتی سامان کی چوری پر تحفظات ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ اس کا نقصان خیبرپختونخوا حکومت کو نہیں ہوگا، بلکہ منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی یہ نقصان اٹھائے گی۔واضح رہے کہ پشاور ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک دور میں شروع ہوا تھا جو کہ بار بار تبدیلیوں کے باعث التوا کا شکار ہے جس کے باعث اس کے اخراجات میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید بھی سامنے آچکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…