پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ڈی پی او پاکپتن تبادلہ تنازع!!سپریم کورٹ میں ہماری جیت ہوئی ہےکیونکہ۔۔ فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر سامنے آگئے ، ایسا بیان دیدیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی بطور صدر مملکت ملک کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے ،پہلے ادوار میں حکومتیں بننے کے بعد دو سے تین ماہ تک وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور وزراء کا سیاسی ہنی مون ہی ختم نہیںہوتا تھالیکن عمران خان نے اپنے سمیت پوری ٹیم پر یہ لاگو کیا ہے کہ ہم نے ہفتے

اور اتوار کی چھٹی بھی نہیں کرنی اور صرف کام کرنا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صدارت کیلئے ڈاکٹر عارف علوی کی نامزدگی تحریک انصاف کا بہترین چنائو ہے اور ڈاکٹر عارف علوی اس عہدے کو سنبھالنے کے بعد ملک کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں اتحاد نہیں تھااس لئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی ۔ عمران خان کی نیت ٹھیک ہے اس لئے اللہ تعالیٰ راستے بنا رہا ہے ۔ ہم پاکستان کی بقاء اور سر بلندی کیلئے اپنی صلاحیتوںکو بروئے کار لانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ادوار میں حکومتیں بننے کے بعد دو سے تین ماہ تک وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور وزراء کا سیاسی ہنی مون ہی ختم نہیں ہوتا تھا۔ نواز شریف نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تین ماہ میں20سے 25ممالک کے دورے کئے ۔ لیکن عمران خان نہ صرف اپنے اوپر بلکہ اپنی پوری ٹیم کے اوپر یہ لاگو کیا ہے ہم نے ہفتہ اور اتوار کی بھی چھٹی نہیں کرنی اپنے حلقے کی بجائے وزارت سے متعلقہ قانون سازی کر کے عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ انہوں نے صدارتی انتخاب کے لائحہ عمل کیلئے 90شاہراہ قائد اعظم پر اجلاس کے انعقاد کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے پہلے بھی اجلاس ہوتے رہے ہیں ۔ انہوں نے ڈی پی او پاکپتن کی تبدیلی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سبکی کے سوال کے

جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی فتحہوئی ہے ۔ چیف جسٹس صاحب نے خاور مانیکا سے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے اگر ان کے گھر والوں سے بد تمیزی کی گئی ہے تو اس پر ریاست کی طرف سے معذرت کرتے ہیں ۔ ڈی پی او کی ساکھ ،زبان اور ہاتھ کے استعمال کے حوالے سے ریکارڈ منفی ہونے کا موقف بھی درست ثابت ہو گیا ۔ عدالت عظمیٰ نے احسن جمیل

کے معاملے پر بھی کمیٹی بنا دی ہے اور یہ ہماری سبکی نہیں ۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے چکوال کے رکن قومی اسمبلی کے خط کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی تحقیقات ہو ںگی اور کسی منفی سر گرمی کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا ۔یہ پی ٹی آئی کا دور حکومت ہے کہ اس طرح کے ایشوز سامنے آرہے ہیں جبکہ نام نہاد خادم اعلیٰ کے دور میں ایم این اے اور ایم پی اے کے بارے میں کوئی نوٹس نہیں لیتا تھا اور اب نوٹس لیا جاتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کو وہ خط بھی دینا چاہیے جو رکن قومی اسمبلی کی جانب سے انہیں لکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کیلئے پی ٹی آئی پنجاب ، سندھ اور وفاق کی پارلیمانی پارٹیاںسو فیصد متفق ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…