منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کے آتے ہی پاکستان کے دن پھر گئے ۔۔ ایک دو نہیں کتنے اور کون کون سے ممالک نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کر ڈالی ؟ شاندار خبر آگئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے کئی ممالک کا چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے کئی ممالک نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چینی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ ،

افریقہ اور وسطی ایشیا کے ممالک کو سی پیک کی بدولت ایک نیا تجارتی روٹ فراہم ہو چکا ہے جسے عالمی منظر نامہ میں خوبصورت آغاز کہا جا رہا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب گزشتہ سال سی پیک اور گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری بارے واضح طور پر دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے جس کو مشرق وسطیٰ میں قائد کی حیثیت حاصل ہے۔ متحدہ عرب امارات کا کردار بھی حوصلہ افزا ہے اور ان افواہوں جن میں دبئی اور گوادر بندرگاہ کو ایک دوسرے کا حریف بنا کر پیش کیا جا رہا ہے پر اس کا ردعمل حوصلہ افزا اور مثبت ہے ۔ متحدہ عرب امارات نے مارچ میں سی پیک کے تحت گوادر سے تجارتی جہاز رانی شروع کر دی تھی۔کراچی گلف ایکسپریس کنٹینر سروس نے گوادرکو جبل علی،ابوظہبی اور شارجہ سے ملا دیا۔اس سروس کے ذریعے ان شہریوں کو ضروریات زندگی فراہم کرنے میں سہولت حاصل ہو رہی ہے۔مضمون کے مطابق تیل سے مالا مال مشرق وسطیٰ کے لیے اس میں ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ گوادر کی بندرگاہ سے چین کے صوبے سنکیانگ تک خام تیل کی ترسیل کیلئے ایک پائپ لائن بھی زیر تعمیر ہے۔جس کے ذریعے لاکھوں بیرل تیل روزانہ پہنچایا جا سکے گا۔واضح رہے کہ اس حوالے سے وسطی ایشیائی ریاستیں، روس اور یورپ تک کی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی ممکن بن جائے گی جبکہ مشرق وسطیٰ سے افریقی ممالک تک نیا تجارتی روٹ بھی سامنے آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…