اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعد اسلام آباد انتظامیہ سے بھی سرکاری رہائش گاہوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔وزیر اعظم کے احکامات پر کیبنٹ ڈویژن سیکرٹریٹ نے کے پی کے اور پنجاب حکومتوں جبکہ اسلام آباد انتظامیہ سے بھی سرکاری رہائش گاہوں ‘ ریسٹ ہاؤسز ‘ گیسٹ ہاؤسز اور ڈاک بنگلوں کی تفصیلات ‘ ان ہاؤسزمیں ہونے والے اخراجات جبکہ ان رہائش گاہوں میں تعینات ملازمین اور ان کی تنخواہوں سمیت دیگر فنڈزکی
تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ۔وزیر عظم ہاوٗس نے چیف کمشنر اسلام آباد ،چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت ہاوٗسنگ سے بھی اسلام آباد میں سرکاری مکانوں کی تعداد ان کے فنڈز اور ابتک ہونے والے اخراجات کی سالانہ رپورٹ اور ان سرکاری رہائش گاہوں میں رہنے والے افسران کی بھی مکمل تفصیلات کے ساتھ رپورٹ بنا کر بھیجی جائیں۔وزیر اعظم ہاوٗس کے مطابق متعلقہ اداروں سے تفصیلات آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق فیصلہ کریں گے۔