جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروانے کیلئے دائر درخواست،انہوں نے توہین کب اور کیسے کی؟افسوسناک انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری باسط علیم نے سابق سینئر پولیس آفیسر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروانے کیلئے دائر کی گئی درخواست پر ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو آج منگل کو طلب کر لیا ۔درخواست گزار سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس سلیم اللہ خان نے سیشن کورٹ اسلام آباد میں

درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف اٹھاتے ہوئے نہ صرف لفظ خاتم النبین غلط پڑھا بلکہ ہنسے اور مذاق بھی اڑایا۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے لفظ درست کرانے کے باوجود عمران خان نے غلطی دہرائی جبکہ عمران خان لفظ قیامت بھی غلط پڑھ کر مسکرائے جس سے مسلمانوں کے مذہبی احساسات و جذبات کو ٹھیس پہنچی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان کے دل میں ان الفاظ کی کوئی حرمت نہیں ہے ۔سلیم اللہ کان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ محبوب احمد کووزیر اعظم عمران خان کے خلاف 19 اگست کو 295 سی کے تحت مقدمہ اندراج کی درخواست دی مگر پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ ہوئی ہے ۔لہذا استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔عدالت نے آج منگل کو ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے ۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری باسط علیم نے سابق سینئر پولیس آفیسر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروانے کیلئے دائر کی گئی درخواست پر ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو آج منگل کو طلب کر لیا ۔درخواست گزار سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس سلیم اللہ خان نے سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف اٹھاتے ہوئے نہ صرف لفظ خاتم النبین غلط پڑھا بلکہ ہنسے اور مذاق بھی اڑایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…