لاہور(آئی این پی) سابق وزیر خار جہ خو رشید محمو د قصوری نے کہاہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ امریکہ پاکستان کو نقصان پہنچا سکتاہے لیکن اس کا امریکہ کو افغانستان میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، افغانستان کا مسئلہ پاکستان کے بغیر حل نہیں ہوگا ۔سوموار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصور ی نے کہاکہ امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور ہے اور چین کو ابھی سپرپاور بننے میں وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ ہمارا ہمسایہ بھی ہے کہ وہ افغانستا میں بیٹھا ہواہے ۔
پاکستان کی حکومت نے ایران کے ساتھ تعلقات میں گرمجوشی کا اظہار کرکے اچھا کیا ہے اور اس میں بھی امریکہ کے لئے اشارہ ہے ۔ افغانستان کے لئے دو کلیدی ممالک پاکستان اور ایران ہیں۔ امریکہ روس پر پابندیاں لگارہاہے اور ترکی کے ساتھ بھی معاملات خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک افغانستان کا تعلق ہے تو اس کا کوئی طریقہ نہیں کہ اس کا پاکستان کے بغیر کوئی حل ہوجائے ۔ امریکہ پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں لیکن اس کا افغانستان میں امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔