سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، بڑی تعداد میں بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا

3  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ میں مزید بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیرمملکت برائے داخلہ کو سیکرٹری داخلہ نے انتظامی امور پر بریفنگ دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی اور سیکرٹری داخلہ کی میٹنگ میں مزید بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے

گزشتہ روز انتظامی امور سے متعلقہ شعبوں کے افسران سے خطاب کیا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ ہمیں پر امن اور خوشحال پاکستان کیلئے مل کر کام کرنا ہے، اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ایئر پورٹس پر ان کو عزت دی جائے، وزارت داخلہ کو پیشہ وارانہ خطوط پر استوار کیا جائے گا، سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو وزارت داخلہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے وزیر مملکت کو وزارت داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر مملکت نے وزارت کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران عوام سے عزت سے پیش آئیں، اقربائپروری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے افسران کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ شہریار آفریدی نے اس امر پر زور دیا کہ ہم نے پاکستانی عوام کی عزت اور وقار میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ایئرپورٹس پر ان کو عزت دی جائے، اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے ایئر پورٹس پر عزت نہ دینے سے متعلق شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…