چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) چکوال کے ڈپٹی کمشنر نے تحریک انصاف کے ایم این اے پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے 17 افسران کے تقرر و تبادلوں کے لیے کہا گیا، ڈی سی چکوال نے سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا اور کہا کہ ذوالفقار علی خان دفتر بھی آئے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے زور دیا، ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے خط میں ایک ٹیلی فون نمبر بھی لکھا ہے اور ان کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ تین ستمبر کو اس نمبر سے فون آیا، اس فون
کے بارے میں ایم این اے ذوالفقار علی خان کا کہنا ہے کہ پٹواری کے تبادلے کے لیے یہ فون کیا تھا لیکن ڈی سی چکوال کا موقف ہے کہ 17 افسران کے تقرر و تبادلوں کا کہا گیا اور رکن قومی اسمبلی نے اس کو کاؤنٹر کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا ہے کہ 17 افسروں کے تبادلے کیلئے فہرست بنانے کی بات غلط ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بڑا اہم معاملہ ہے، خاص طور پر نئے پاکستان سے متعلق یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ یہاں پر بیورو کریسی کسی بھی سیاسی و اثر و رسوخ سے آزاد ہوگی لیکن یہ الزام خاصا سنگین ہے۔