ملک گیر مہم ’پلانٹ فار پاکستان‘ نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،عوام کی مہم میں بھرپور شرکت ،صرف ایک دن میں کتنے پودے لگادیئے گئے؟ حیرت انگیز انکشاف

3  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ملک گیر مہم ’پلانٹ فار پاکستان‘ نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ملک گیر مہم ’پلانٹ فار پاکستان‘ نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ملک بھر میں ابتدائی طور پر 15لاکھ پودے لگانے کا ہدف طے کیا گیا تھا لیکن عوام خصوصاً نوجوانوں نے مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے صرف ایک دن میں 27لاکھ پودے لگائے ہیں۔

پنجاب میں 809822،خیبر پختونخواہ میں 1139400،گلگت بلتستان میں 83800،آزاد کشمیر میں 30000پنجاب میں 278811جبکہ بلوچستان میں 95000 پودے لگائے گئے ہیں۔اس حوالے سے مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے درخت لگانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے منشور میں پہلے 10دنوں میں جس تبدیلی کا اظہار کیا تھا یہ مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے آن گراؤنڈ دیکھا جا سکتا ہے۔دریں اثناء پنجاب کے وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دس بلین ٹری سونامی مہم ملک میں خوشگوار تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، اس مہم سے آبو و ہوا معتدل ہوگی اور جنگلات کی کمی پوری ہو گی ۔ یہ بات انہوں نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج نیوکیمپس میں شجرکاری مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں پاکستان گرین ٹاسک فورس کے چیئرمین کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسرمحمد شعیب شفیع، صوبائی سیکریٹری جنگلات ، جنگلی حیات و جنگلی حیات ثاقب ظفر ، وائیس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پروفیسر خالد مسعود گوندل کے علاوہ فکلیٹی ممبران اورمیڈیکل سٹوڈیٹنس نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے بڑی تعداد میں پودے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا وہ شجرکاری کا سلسلہ جاری رکھیں گے

اور وزیر اعظم پاکستان عمران کے خواب کوپورا کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی حکومت کے قیام کے لئے صدق دل سے کوشاں ہے اور پنجاب کے ہر گوشے کوسرسبز و شاداب بنا کر موسمی تغیرات کی منفی اثرات دور کیئے جائیں گے۔ پروفیسر محمد شعیب شفیع نے اس موقع پر کہا کہ ایک درخت لگانے والے کو جنت میں گھر کی بشارت دی گئی ہے اور سرور کائنات حضرت محمد ؐ نے بھی غزوات میں درختوں کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایت کی اور ہمیں بھی یہ درس دیا گیا ہے کہ ہم کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے اپنے حصہ کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کو کامیاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گرین ٹاسک فورس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی اور میڈیکل سٹوڈنٹس کثیر تعداد میں پودے لگائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…