جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

250 ایکڑ زمین کا مالک ملتان کا امیر ترین بھکاری، یہ شخص کس اہم ترین شخصیت کا کزن ہے؟ اس نے بھیک مانگنا کیسے شروع کی اور اب کیا کرنیوالا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان کا امیر ترین بھکاری جو کہ 250 ایکڑ زمین کا مالک ہے اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن بھی ہے۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شاہ جمال میراں پور کے بھکاری شوکت بھابھہ کے بارے میں بتایا کہ

شوکت بھابھہ لکھ پتی فقیر ہونے کے ساتھ ساتھ 250 ایکڑ رقبے کا مالک  اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن ہے، شوکت بھابھہ نے بتایا کہ میرا پیشہ بھیک مانگنا نہیں تھا لیکن ایک دفعہ موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہو گیا تو میں نے ایک راہ گیر کو روک کر اس سے پٹرول کا تقاضا کیا جس پر اس نے پٹرول کی بجائے مجھے ڈیڑھ سو روپے تھما دیے، میں نے پچاس روپے کا پٹرول ڈلوایا اور سو روپے بچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق شوکت بھابھہ نے مزید کہا کہ اگلے دن کشمکش میں رہا کہ کیوں نہ بھیک کا پیشہ اختیار کر لوں، اس طرح اس نے بھیک مانگنے کا آغاز کر دیا،اس نے بتایا کہ شروع میں مجھے دشواری ہوئی لیکن میں نے اس میں جدت لاتے ہوئے انگریزی میں بھیک مانگنا شروع کر دی، اس طرح مجھے دو وقت کا مفت کھانا بھی مل جاتا اور سو سے پانچ سو روپے بھی حاصل ہو جاتے۔ اس امیر فقیر نے بتایا کہ سٹیٹ لائف سے دو پالیسیاں بھی لے رکھی ہیں، اس نے کہا کہ اب میں اپنے لیے نہیں بلکہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھیک حاصل کروں گا۔ ملتان کا امیر ترین بھکاری جو کہ 250 ایکڑ زمین کا مالک ہے اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن بھی ہے۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شاہ جمال میراں پور کے بھکاری شوکت بھابھہ کے بارے میں بتایا کہ شوکت بھابھہ لکھ پتی فقیر ہونے کے ساتھ ساتھ 250 ایکڑ رقبے کا مالک اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن ہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…