لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانا چاہ رہے تھے ان کی اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پندرہ ارکان ناراض ہیں،
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کو ان کو منانے کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ ان کی ناراضگی کو دور کیا جا سکے۔ لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر قومی اسمبلی کے سپیکر گنجائش سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکتے ہیں تو پھر صدارتی انتخابات میں بھی ووٹ کہیں اور بھی جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اُس وقت سیکرٹ بیلٹ اچھا تھا تو اب بھی یہ سیکرٹ بیلٹ اچھا ہو گا، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تمام اپوزیشن ایک سائیڈ پر ہے۔ واضح رہے کہ صدر کا انتخاب چار ستمبر کو کیا جائے گا اور تحریک انصاف کے عارف علوی کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں، تحریک انصاف کے عارف علوی کے علاوہ صدارتی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارت کے امیدوار مولانا فضل الرحمان ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانا چاہ رہے تھے ان کی اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پندرہ ارکان ناراض ہیں، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کو ان کو منانے کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ ان کی ناراضگی کو دور کیا جا سکے۔