جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

جہانگیر ترین نواز شریف کو تھپڑ مارنے کیلئے کتنے کروڑ روپے ڈیم فنڈمیں جمع کروانے کیلئے تیار ہیں، کچھ عرصہ قبل ائیرپورٹ پر کس معروف اداکارہ سے شراب برآمد ہوئی تھی؟مطیع اللہ جان کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ نے ایک عام شہری کو جو تھپڑ مارا تھا اس پر چیف جسٹس نے تیس لاکھ روپے بطور ہرجانہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے، اس کے بعد ڈیم فنڈ کے لئے نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ ایک تجویز یہ ہے کہ تمام بڑی بڑی شخصیات ایک

چھوٹی سی قربانی دیں اور اعلان کر دیں کہ وہ لاکھوں روپے میں کسی بھی شہری سے ایک تھپڑ کھانے کو تیار ہیں۔ بلکہ جتنی بڑی شخصیت ہو وہ ایک تھپڑ کھانے کے لئے اپنی بولی لگوا دے۔ مثلاً نون لیگ میں کتنے ہی ایسے لوگ ہوں گے جو عمران خان کو ایک تھپڑ مارنے کے لئے ایک کروڑ روپیہ دینے تک تیار ہوں گے اور اسی طرح تحریک انصاف میں نواز شریف صاحب کے نرم و نازک چہرے پر ایک طمانچے کی خاطر کروڑوں روپے دینے کے لئے تو جہانگیر ترین ہی سب سے آگے ہوں گے۔باقی اہم اداروں، محکموں اور سیاسی جاعتوں کے سربراہان کو ایک تھپڑ مارنے کے ذریعے ملک بھر سے اربوں روپے اکھٹے کیے جا سکتے ہیں۔ یقین مانیں کہ کوئی شخصیت تو ایسی بھی ہو گی جس کو ایک تھپڑ مارنے کے لئے ملک بھر کی کچہریوں میں انصاف کے لئے بھٹکتے عوام باقاعدہ چندہ مہم چلائیں گے۔ آپ دیکھیں گے کہ ہمارے ملک میں نہ صرف یہ کہ ڈیم بنے گا بلکہ اس کے بعد ہماری قوم اپنے تمام بیرونی قرضے بھی واپس کرنےکے قابل ہو جائے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ ہزاروں میل مسافت کا آغاز ایک باہمت شخص کے پہلے قدم سے ہوتا ہے۔ اب جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پہلا قدم اٹھا ہی لیا ہے تو امید ہے کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دعا ہے کہ معاشرتی برائیوں کے خلاف موجودہ چیف جسٹس کے اس جہاد کا علم ان کے بعد آنے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی اٹھائے رکھیں

اور یوں انصاف کا پیمانہ لبریز ہو کر بلند ہوتا رہے۔امید ہے کہ چیف جسٹس صاحبان کا یہ سو موٹو جہاد جاری رہے گا جس کی پہلی گولی افتخار محمد چودھری نے چلائی تھی جب انھوں نے اداکارہ عتیقہ اُوڈھو سے ائیرپورٹ پر برامد ہونے والی شراب کی ایک بوتل کی خبر کا سو مو ٹو نوٹس لیا تھا۔ آج سات سال بعد نوبت شرجیل میمن کے کمرے میں ذاتی طور پر چھاپہ مار کر تین بوتل شراب کی برامدگی تک آ گئی ہے۔ انصاف کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور ہم جیسے کم ظرف ہیں کہ مانتے ہی نہیں۔ آئندہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا ہدف انشا اللہ وہ مافیا ہو گا جس کا ذکر انہوں نے شریف خاندان کے خلاف اپنے اقلیتی فیصلے میں کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…