جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

”آپ ہمیں امن کادرس کیسے دے سکتے ہیں جبکہ آپ اپنے ہمسایہ ممالک یمن اور قطر کا بائیکاٹ کر کے انہیں بھوکا مارنے پر تلے ہوئے ہیں؟“ تقریر کے دوران ایک شخص کے چبھتے ہوئے سوال، امام کعبہ عبدالرحمن السدیس جواب نہ دے سکے

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے دورے پر موجود امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کیساتھ غیر متوقع واقع، مسجد میں خطاب کے دوران امن پر خطاب کے دوران ایک شخص کے چبھتے ہوئے سوالات نے امام کعبہ کو پریشان کر دیا، جواب دئیے بغیر رخصت ہونے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمن السدیس ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس فرانس کے

دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سوئٹزر لینڈ میں واقع ایک مسجد میں اجتماع میں سلامتی سکیورٹی کے موضوعات پر خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص ان کے خطاب کے دوران کھڑا ہو گیا اور اس نے امام کعبہ سے سوال کیا کہ ”آپ ہمیں امن کے بارے میں لیکچر کیسے دے سکتے ہیں جبکہ آپ اپنے ہمسایہ ممالک یمن اور قطر کا بائیکاٹ کرکے انہیں بھوکے مارنے پر تلے ہوئے ہیں؟“سوشل میڈیا پر امام کعبہ اور اس شخص کے درمیان ہوئے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس اس اجتماع میں سلامتی سکیورٹی کے موضوع پر بات کررہے تھے لیکن ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص کو جواب دئیے بغیر ہی وہ رخصت ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق ان سے سوال کرنے والے شخص کا تعلق الجیریا سے ہے۔ اس نے الجیریا، مصر اور ترکی میں ہونے والی بغاوت کے لئے سعودی امام کی حمایت پر بھی سوالات اٹھائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی مملکت کے حکمران خاندان آل سعود کی حمایت اور تعریف پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں عبدالرحمن السدیس کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ اور سعودی عرب مل کر دنیا کو امن اور خوشحالی کی جانب لے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان امریکہ کے دورے کے دوران نیویارک میں دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…