جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر دہشتگردی کے حوالے سے بات ہوئی تھی یا نہیں، وزیراعظم عمران خان میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ قوم کے دل جیت لئے ، ٹرمپ کے بارے میں کیا خیالات رکھتے ہیں، سب بتا دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اورملک کے سینئر صحافیوں کےمابین دو روز قبل وزیراعظم ہائوس میں ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سینئر صحافیوں نے وزیراعظم ہائوس میں عمران خان سے ایک بیٹھک کی جس میں ملک کے معروف اور سینئر صحافی بھی شامل تھے۔ اسی ملاقات میں موجود ملک کے معروف صحافی و تجزیہ کار

ارشاد بھٹی اپنے کالم میں اس ملاقات کی روداد لکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ سینئر و معروف صحافی و تجزیہ کارحامد میر نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ آپ کو یواین اوجنرل اسمبلی سے خطاب کرنے جانا چاہئے اور خطاب بھی اردو میں کرنا چاہئے لیکن وزیراعظم نے جواب دیا کہ اس وقت جو ملکی حالات ہیں اس میں، میں صرف خطاب کرنے یا صدر ٹرمپ کو ملنے چار دنوں کیلئے نہیں جا سکتا ۔یہیں عمران خان نے پھر کہا کہ ’’ میری اور امریکی وزیرخارجہ کی دہشت گردی پر کوئی بات نہیں ہوئی اورامریکہ سے باعزت تعلقات رکھیں گے ‘‘انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں تو یہ کال سننا ہی نہیں چاہتا تھا،امریکی وزیرخارجہ کو ہمارے وزیر خارجہ سے بات کرنی چاہئے تھی لیکن اپنے فارن آفس کے مجبور کرنے پر بات کی۔اس حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان سے سوال ہوا کہ آپ اقوام متحدہ کیوں نہیں جارہے؟ بلکہ وہاں جائیں اور اردو میں خطاب کریں ، یہ بڑا زبردست ہوگا۔اس پروزیراعظم عمران خان نے بڑا دلچسپ جواب دیا کہ میں وہاں جاکران لوگوں سے ملکر کیا کروں گا؟ وزیراعظم نے کہا کہ آپ سوچیں اگر وہاں میری امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات ہوجائے اور وہ مجھے کچھ بول دے اس کے جواب میں کچھ میں نے بول دیا توپھر کیا ہوگا؟کس طرح کے حالات ہوں گے۔سب کوپتا ہے کہ ٹرمپ جیسے بولتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…