اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کیساتھ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ٹیلیفونک گفتگو میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کارروائی کے حوالے سے بات ہوئی تھی یا نہیں، پاکستان کے انکار کرنے پر امریکہ نے نئے پاکستان کی حکومت کو کہیں کا نہیں چھوڑا، گفتگو کا تحریری ریکارڈ بھیج دیا۔ اس بات کا انکشاف پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار ’’دی نیشن‘‘کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے تحریری ریکارڈ سے حکومت کو شرمندگی ہوئی ہے۔امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا تھا کہ پومپیو نے عمران کے ساتھ بات چیت کے دوران دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا ذکر کیا تھا، پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے حکومت نے پومپیو کےدورے سے قبل ہی اس ایشو کو دفن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔