لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بلا شبہ نہ صرف خوبصورت اور فطری نظاروں سے بھرپور ملک ہے بلکہ یہاں کے شہری بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ سخت جان اور ہر لمحے سے خوشی کو کشید کرنے کافن جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایک آسٹریلوی گورے نے یہاں مستقل رہائش اختیار کر لی ہے۔ لاہور میں سکونت اختیار کرنے والے ٹم بلائٹ نامی اس آسٹریلوی نوجوان نے سوشل میڈیا پر سائٹ پر اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ ’’پاکستان اور بالخصوص لاہور میں رہ کر مجھے اس قدر خوشی ہوئی اور اس قدر اندرونی سکون ملا کہ
میں نے مستقل طور پر یہاں رہنے کا فیصلہ کر لیا۔مجھے اس ملک میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جو دنیا میں کہیں اور نہیں ہو سکتے۔‘‘ٹم بلائٹ نے مزید لکھا ہے کہ ’’پاکستان اور پاکستانی زندگی سے خوشی کشید کرنے کا فن خوب جانتے ہیں۔ پاکستانی لوگ زندہ رہنے کے لیے کام کرتے ہیں، کام کرنے کے لیے زندہ نہیں رہتے۔ میں نے پاکستانیوں سے یہ سیکھا ہے کہ زندگی کسی بھی حالت میں خوشی سے بھرپور ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں رہنا ہی مجھے سب سے زیادہ خوشی دیتا ہے۔ اتنی خوشی جو میں نے زندگی میں پہلے کبھی نہ ملی تھی۔ ‘‘