جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ آدمی ڈیم فنڈمیں 1ارب روپے دینا چاہتا ہے مگر۔۔ چیف جسٹس نے نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں کال کر کے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی ڈیم فنڈ کیلئے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن ، چیف جسٹس کی کال، ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ روپے کا مزید اعلان، لاہور کا یہ گروپ ڈیم فنڈ میں ایک ارب روپے دینا چاہتا ہے، چیف جسٹس کا لائیو پروگرام میں حیران کن انکشاف،ہر صورت ڈیم بنانے کے عزم کا اظہار، پاکستانیوں کی ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کرانے پر خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق

چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی ڈیم فنڈ کیلئے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں کال کرتے ہوئے مزید ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے ہا کہ پاکستان کیلئے پانی زندگی ہے ، پانی کے بغیر زندگی ممکن نہیں ہے یہ زمین اس لیے منفرد ہے کیونکہ اس پر پانی ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی اہمیت حدیث نبوی ﷺ سے واضح کرتے ہوئے حدیث نبوی ﷺ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’حضور ﷺ نے فرمایا کہ اگر دریا کے کنارے بھی بیٹھو تو پانی ضائع نہ کرو کیونکہ بروز قیامت اس کا بھی حساب لیا جائے‘‘۔ مدینہ منورہ میں ایک کنواں یہودیوں کی ملکیت میں تھا جس سے مسلمانوں کو پانی لینے میں دقت ہوتی تھی تو حضور ﷺ نے فرمایا کہ کون یہ کنواں خرید ے گا جس پر حضرت عثمان غنیؓ نے یہ کنواں خرید کر وقف کیا۔انہوں نے کہا کہ پانی کی اہمیت ہماری زندگی اور بقا سے جڑی ہوئی ہے اس سلسلے میں میڈیا نے بڑی جدوجہد کی ہے ۔چیف جسٹس نےکہا کہ کہا جا رہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم 14 سال میں بنے گایہ بات درست نہیں ، یہ ڈیم 9 سے ساڑھے 9 سال میں تعمیر ہو گا۔ ہمیں سارے پیسے آج ہی نہیں چاہئیں جب تک یہ ڈیم نہیں بنتا ہمیں حصہ ملاتے رہنا پڑے گا۔ کراچی کے لوگوں نے ڈیم فنڈ میں بڑی عزت کے ساتھ بہت سے پیسے دیے ہیں ، لاہور کے لوگ بھی پیسے دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس

نے انکشاف یا کہ لاہور کا ایک گروپ جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا اس نے ایک ارب روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ پیسے قسطوں میں دیں گے اور ہر 3 ماہ کے بعد 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں دیں گے۔چیف جسٹس نے امید ظاہر کی یہ قوم کڑے وقت میں ایک ایک پیسہ دے کر یہ ڈیم بنائے گی ۔ تنقید کرنے والے ہمیں یہ ڈیم بنانے سے روک نہیں پائیں گے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں شوبز، میڈیا اور سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…