ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ ،والدین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔جسٹس عقیل احمدعباسی، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس اشرف جہاں پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ والدین کے وکلا کا موقف تھا کہ اسکول اساتذہ کی تنخواہیں مجموعی اخراجات کا 50 فیصد بھی نہیں، اخراجات کے ساتھ اسکول کی آمدنی بھی دیکھنی چاہیے۔والدین کے مطابق آئین کا آرٹیکل 38 تمام

فریقین پر لاگو ہوتا ہے اور عدالت عظمیٰ بھی قرار دے چکی ہے کہ یہ منافع بخش کاروبار ہے۔دلائل کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافے کا تعلق بنیادی حقوق سے ہے اور اضافے کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہونا چاہیے جبکہ متعلقہ قانون میں یہ نہیں لکھا کہ اسکولوں کو فیس میں سالانہ اضافے کا اختیار ہے۔لارجر بنچ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج  سنایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…