کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان کی نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں کال، ڈیم فنڈ کیلئے مزید ایک لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کر دیا، نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے لائیو پروگرام میں کال کر کے ڈیم فنڈ کیلئے مزید ایک لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے جب اس منصب پر فائض کسی بھی معزز جج نے کسی لائیو پروگرام میں کال کر کے گفتگو اور کوئی اعلان کیا ہو۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے یف جسٹس کے ڈیم فنڈ کے لیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کی جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرائی ۔ چیف جسٹس نے پروگرام میں کال کے دوران کہا اس کارخیرمیں حصہ ڈالنے پر ا ے آر وائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ میں ایک بار پھر ایک لاکھ روپے دینے کااعلان کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی قوم اس میں بھرپور حصہ لے گی ۔خیال رہے کہ کستان میں کسی چیف جسٹس کی جانب سے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے شاید تاریخ میں پہلی بار کسی ٹی وی پروگرام میں بذریعہ ٹیلی فون کال شرکت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس یا اعلیٰ عدلیہ کا کوئی بھی جج ریٹائرمنٹ کے بعد ہی بطور قانونی ماہر ٹی وی پروگرامز میں شرکت کرتا یا میڈیا کو انٹرویوز دیتا ہے۔اس سے قبل بھی چیف جسٹس آف پاکستان ملک کے معروف صحافی جاوید چوہدری کو اپنے چیمبر میں تفصیلی انٹرویو دے چکے ہیں اور جاوید چوہدری پاکستان کے وہ پہلے صحافی ہیں جنہوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار اس عہدے پر فائض معزز جج سے انٹرویو کیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کا تفصیلی انٹرویو جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں تحریر کیا تھا جس میں چیف جسٹس نے ملک میں احتساب اور انصاف کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا ۔