پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ڈی پی او تبادلہ ازخود نوٹس کیس۔۔ مانیکا صاحب! آپ کی بیٹی کیساتھ جو کچھ ہوااس پر ہم معذرت خواہ ہیں، چیف جسٹس نے مبشرہ مانیکا کا ہاتھ پکڑنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ترین حکم جاری کر دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈی پی او تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران آئی جی کلیم امام نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑدیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کلیم امام سے کہا ہےکہ ڈی پی او رضوان گوندل کا تبادلہ بے شک کریں مگر پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کریں،اس موقع پرجسٹس عمر عطا بندیال کا

کہنا تھا پولیس کو کسی کے ساتھ غلط رویہ اختیار نہیں کرنے دینگے، ، پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کرنا چاہتے ہیں، خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر خاور مانیکا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مانیکا صاحب ! آپ کی بیٹی کے ساتھ جوکچھ ہوا اس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ احسن جمیل گجر کا وزیراعلیٰ ہائوس سے کیا تعلق ہے، احسن جمیل گجر کیسے پولیس کو ڈکٹیٹ کر سکتا ہے ۔احسن جمیل گجر کیسے کہہ سکتا ہے کہ اس کاتبادلہ کیا جائے یا ڈیرے پر جا کر معافی مانگے، اس موقع پر آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ احسن جمیل گجر وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے ۔وزیراعلیٰ ہائوس کے چیف سکیورٹی آفیسر نے عدالت میں بیان دیا کہ کچھ لوگ سکیورٹی پروٹوکول کے بغیر وزیراعلیٰ ہائوس آتے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوران سماعت بیانات میں کافی تضاد پایا گیا ہے ، احسن گجر وزیراعلیٰ ہائوس میں کیسے گھسا ہوا ہے۔ پولیس اس کے خلاف اپنے کام میں مداخلت پر ایکشن لے سکتی ہے، پولیس اسے گرفتار کر لے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے احسن جمیل گجر سے استفسار کیا کہ آپ ہوتے کون ہیں کسی سرکار افسر کے تبادلے کے احکامات جاری کرنیوالے ؟آپ بچوں کے مامے لگتے ہیں؟ احسن جمیل گجر نے

عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ خاور مانیکا کے بچوں کے گارڈین ہیں اور بطور کفیل کے سارے معاملے میں موجود ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ وزیراعلیٰ کے پاس کیا کر رہے تھے ، سرکاری اثر و رسوخ پر ڈی پی او کا تبادلہ کیوں کیا۔ اس موقع پر آئی جی کلیم امام نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ احسن جمیل گجر کے خلاف کارروائی کرینگے۔ پی ایس ٹو وزیراعلیٰ حیدر سے استفسار کرتے ہوئے عدالت نے سوال کیا کہ سرکاری اثر و رسوخ پر سرکاری افسر کا تبادلہ کیوں کیا گیا اور ڈی پی او کو فون کر کے چارج چھوڑنے اور ڈیرے پر معافی مانگنے کا کیوں کہا گیا؟ پی ایس حید ر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے الفاظ استعمال نہیں کئے۔ ڈی پی اور آر پی او کو وزیراعلیٰ نے چائے پر بلایا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…