جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

موٹروے پر ٹائر شاپس مافیا کا مکروہ دھندہ بے نقاب ،چاقو سے گاڑیوں کے ٹائر کاٹ دینے کے بعد شہریوں کو کس کام پر مجبور کیا جاتا ہے؟سنسی خیز انکشافات‘آئی جی موٹرویز نے نوٹس لے لیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )موٹروے پر واقع ٹائر شاپس مافیا کا انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکروہ دھندہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔آئی جی موٹرویز نے ملک بھر کی تمام موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر موجود ٹائر شاپس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق موٹر ویز پر انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکروہ دھندے سے متعلق میڈیا میں گزشتہ دنوں سے انکشافات ہو رہے تھے کہ ملوث مافیا چاقو سے شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر کاٹ دیتے ہیں اور پھر شہریوں کو کئی گنا مہنگے ٹائر خریدنے پر مجبور کیا جاتاہے ۔

جس پر آئی جی موٹرویز نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 48 گھنٹوں میں ملک بھر کی تمام موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر موجود ٹائر شاپس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ تمام زونل کمانڈر چیف پٹرولنگ آفیسرز سے رپورٹ لیں‘موٹر ویز پر چاقو سے شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں‘ شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر کاٹنے کے بعد 200 فیصد مہنگے ٹائر خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے اس طرح مافیا انسانی جانوں سے کھیل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…