اسلام آباد ( آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ(سی او پی ایچ سی ایل)کو وی بوک آئی ڈی اور قانونی دستاویزات کے بغیرگوادر پورٹ پر کنٹینر ان لوڈ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے
ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ سی ایل) نے گوادر پورٹ پر وی بوک آئی ڈی اور قانونی دستاویزات کے بغیر ایک کنٹینر ان لوڈ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ سی ایل)کو وی بوک آئی ڈی اور قانونی دستاویزات کے بغیرگوادر پورٹ پر کنٹینر ان لوڈ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس پر چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ سی ایل) نے درخواست کی ہے کہ کسٹمز ایکٹ 1969کی شق 9 اور شق 10 کے تحت چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ سی ایل) کو گوادر پورٹس اور وہاں کارگو کی ہینڈلنگ کی اجازت دینے کے لیے نوٹیفکیشنز جاری کیے جائیں جس میں سی او پی ایچ سی ایل کو پورٹس اینڈ ٹائپ ا?ف کارگو ہینڈل کرنے کی ڈیکلیریشنز جاری کی جائے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ سی ایل) نے درخواست کی ہے کہ کسٹمز ایکٹ 1969کی شق9 اور شق 10 کے تحت چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ سی ایل)کوگوادر پورٹس اور وہاں کارگو کی ہینڈلنگ کی اجازت دینے کیلیے فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو نے نوٹیفکیشنز کے مسودے توثیق کیلیے لا ڈویڑن کو بھجوادیے ہیں اور لا ڈویڑن کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوں گے۔