منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

سٹیج اداکاروں کے خلاف نازیبا گفتگو کا استعمال، وزیراعظم عمران خان نے نے کابینہ اجلاس کے دوران سب کے سامنے فیاض الحسن چوہان کو کھری کھری سنادیں،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کو سٹیج اداکاروں کے خلاف نازیبا گفتگو استعمال کرنا مہنگاپڑا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران سب کے سامنے فیاض الحسن چوہان کی قابل اعتراض گفتگو کرنے اور میڈیا کے ساتھ بھی جارحانہ رویہ اپنانے پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں آخری وارننگ دیتے ہوئے ہدایات کی ہیں کہ وہ آئندہ محتاط رہیں

اور گفتگو کرنے سے قبل سوچ لیا کریں اور اگر انہوں نے اس معاملے پر آئندہ احتیاط نہیں کی تو انہیں وزارت سے علیحدہ کر دیا جائیگا ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے روئیے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور انہیں ہدایات جاری کی کہ وہ آئندہ احتیاط کامظاہرہ کریں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کسی بھی شہری کی تذلیل یا تضحیک بالکل بھی برداشت نہیں کی جائیگی ہمارے لئے ہر طبقہ فکر قابل قدر ہے اس لئے سب کو عزت دیں واضح رہے چند روز قبل صوبائی وزیراطلاعات و نشریات فیاض الحسن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سٹیج اداکارہ نرگس اور میگھا کیخلاف نازیبا گفتگو استعمال کی تھی اور نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں میڈیا کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی خبر نشر ہونے کے بعد صوبائی وزیراطلاعات پر ہر طرف سے کڑی تنقید کی گئی جس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کوسٹیج کی دونوں اداکاروں سے معافی مانگنا پڑی تھی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کو سٹیج اداکاروں کے خلاف نازیبا گفتگو استعمال کرنا مہنگاپڑا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران سب کے سامنے فیاض الحسن چوہان کی قابل اعتراض گفتگو کرنے اور میڈیا کے ساتھ بھی جارحانہ رویہ اپنانے پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں آخری وارننگ دیتے ہوئے ہدایات کی ہیں کہ وہ آئندہ محتاط رہیں اور گفتگو کرنے سے قبل سوچ لیا کریں اور اگر انہوں نے اس معاملے پر آئندہ احتیاط نہیں کی تو انہیں وزارت سے علیحدہ کر دیا جائیگا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…