جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب،سندھ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا؟گزشتہ 4 سال میں سب سے زیادہ کس صوبے نے ٹیکس ادا کیا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ 4 سال میں سب سے زیادہ ٹیکس سندھ نے 17 کھرب 83 ارب 85 کروڑ 49 لاکھ روپے ادا کیا جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب نے 11 کھرب 37 ارب 68 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جو کہ سندھ کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد پنجاب میں 7لاکھ 26 ہزار ہے جبکہ سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں پر ٹیکس دہندگان کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 698 ہے

تیسرے نمبر پر بے نامی ٹیکس دہندگان ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 245 ہے دستاویزات کے مطابق چوتھا نمبر اسلام آباد کے ٹیکس دہندگان کی تعداد ہے شیر اقتدار میں ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 190 ہے پانچواں نمبرصوبہ خیر پختو نخوا ہے جس کے ٹیکس رجسٹرڈافراد کی تعداد 68856 ہے بلوچستان میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 20442 ہے آزاد کشمیر میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 2048 ہے گلگت بلتستان میں ٹیکس ادا کرنے والے رجسٹرڈ افراد کی تعداد 504 اور فاٹا میں ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی تعداد 1039 ہے۔پنجاب کے 35 اضلاع میں سب سے زیادہ ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی تعداد لاہور میں 2 لاکھ 70 ہزار 418 ہے۔ راولپنڈی 81,865 ، فیصل آباد61468 ملتان میں38271 سیالکوٹ میں 28797 اور رحیم یار خان میں 15557 ہے جبکہ پنجاب کے اضلاع میں سب سے کم ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی تعداد لیہ ہے 1896 افراد راجن پور میں 1953 اور بھکر میں 2587 افراد ہیں۔ سندھ کے اضلاع میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد کراچی میں ہے جن کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار494 حیدر آباد میں 26971 لاڑکانہ میں5482 جبکہ سندھ میں سب سے کم ٹیکس دہندگان کی تعداد والے اضلاع میں تھر پارکر سرفہرست ہے جہاں ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی تعداد 562 ہے قمبر شہادت کورٹ میں 815 افراد رجسٹرڈ ہیں خیبر پختو نخواہ میں کل ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی تعداد 68856 ہے سب سے زیادہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد کے پی کے کے ضلع پشاور میں 31433 ایبٹ آباد 6422 مردان میں 5156 ہے

جبکہ سب سے کم ٹیکس رجسٹرڈ افراد والے اضلاع میں کوہستان 47 افراد اپر دیر 76 شانگلہ میں 77 افراد رجسٹرڈ ہیں بلوچستان میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ ٹیکس افراد کو ئٹہ میں 15345 قلعہ عبداللہ 759 لسبیلہ میں 737 سب سے کم ٹیکس رجسٹرڈ افراد والے اضلاع میں بار کھان 28 کوہلو 36 جھل سگسی 37 اور واشک میں صرف 3 افراد رجسٹرڈ ہیں فاٹا میں کل ٹیکس ادا کرنے والے رجسٹرڈ افراد کی تعداد 1039 ہے جن میں سے خیبرایجنسی میں 395 جنوبی وزیر ستان میں 233 باجوڑ ایجنسی میں 285 اور اورکزئی ایجنسی میں 83 افراد رجسٹرڈ ہیں

آزاد کشمیر کے درالحکومت مظفر آباد میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 402 ہے میر پور میں 419 کوٹلی میں 292 باغ 233 بھمبرمیں 211 اور پونچھ میں 222 ہے ملک میں بے نامی ٹیکس دہندگان افراد کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 245 ہے گزشتہ 4 سال میں سب سے زیادہ ٹیکس صوبہ سندھ میں 17 کھرب 83 ارب 85 کروڑ سے زائد اد اکیا پنجاب نے 11 کھرب 37 ارب 68 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا جبکہ تیسرے نمبر پر اسلام آباد نے 10 کھرب 42 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس جمع کروایا جبکہ بے نامی دہندگان نے گزشتہ 4 برس میں 2 کھرب 81 کروڑ 37 لاکھ ٹیکس جمع کروایا کے پی کے نے 78 ارب 64 کروڑ 54 لاکھ بلوچستان نے 39 ارب 23 کروڑ 66 لاکھ فاٹا نے 82 کروڑ 26 لاکھ روپے آزاد کشمیر نے 37 کروڑ 56 لاکھ گلگت بلتستان 19 کروڑ 54 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا گیا گزشتہ 4 سال میں 43 کھرب 60 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا گیا جبکہ ملک میں کل ٹیکس دہندگان کی تعداد 16 لاکھ 22 ہزار 215 ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…