اسلام آباد(آن لائن) انٹرنیٹ ووٹنگ، نادرا نے ایک ہزار سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جبکہ 50ہزار سے زائد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے ویب سائیٹ پرانٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے دی جانے والی معلومات اور ویڈیوز دیکھے۔ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے بارے میں انٹر نیٹ ووٹنگ میں بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن
رجسٹریشن شروع کرنے کے پہلے روز تقریباً دو ہزار سے زائد تارکین وطن نے رجسٹریشن کے لیے اپلائی کیا جس میں سے ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے الیکشن کمیشن اور نادرہ کے ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ویب سائیٹ کا وزٹ کیا اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے بارے میں معلومات حاصل کیں الیکشن کمیشن کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل 15ستمبر تک جاری رہے گا۔