جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جلال آباد میں قونصل خانے کی بندش کا معاملہ ،پاکستان کسی صورت یہ کام نہیں ہونے دے گا،وزیراعظم عمران خان نے وزیر خار جہ شاہ محمود قریشی کو اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) امریکی سرپرستی میں بھارت نواز افغان حکام پاک افغان تعلقات کو خرابی کی انتہا پرلے جانا چاہتے ہیں حالانکہ پاکستان میں زبردست سیاسی تبدیلی کے بعد پاک افغان تعلقات میں بڑی مثبت تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں ، صوبہ ننگر ہار کے گورنر کی طرف سے جلال آباد میں سفارتی عملے کو ہراسان کرنے، قونصل خانے کی سیکیورٹی مشکوک بنانے،

پاکستانی سفارتی عملے پر کرپشن اور لوٹ مار کے الزامات عائد کرنے اور مسلح لشکر کے ہمراہ قونصل خانے کا گھیراؤ کرنے کے بعد پاکستان نے مجبورً جلال آباد کا قونصل جنرل آفس غیر بغیر مدت کیلئے بند کر دیا ہے، گزشتہ روز 2دستمبر 2018ء کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ جلال آباد قونصل خانے سے سہولیات حاصل کرنے والے پاکستانی شہری اپنے ویزوں اور دیگر معاملات کیلئے کابل میں پاکستانی سفارتخانے سے براہ راست رابطہ کریں، یہ سہولت صرف جلال آباد اور ملحقہ علاقوں میں موجود پاکستانیوں کو حاصل ہو گی، افغان شہری اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، کابل میں مقین پاکستانی سفیر نے حکومت پاکستان کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے، تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، البتہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کے باضابطہ طور پر اس صورتحال کی مذمت کی ہے اور سیکیورٹی کے معاملات میں گورنر ننگر ہار حیات اللہ حیات کے اقدامات کو ویانہ کنونشن 1963ء کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے، ادھر کابل سفارتخانہ کے ذرائع کے مطابق گورنر ننگرہار حیات اللہ حیات بھارت نواز افغان سر درد رہا ہیں اور پاکستان سے شدید نفرت رکھتے ہیں، انہوں نے چند روز قبل مسلح افراد کے ہمراہ جلال آباد قونصل خانے کا دورہ کیا، مقامی پولیس چیف، نائب گورنر اور دیگر مقامی حکام بھی ہمراہ تھے، گورنر کو ویزوں کے اجرا اور کونصل جنرل کے کام سے متعلق تمام صورتحال پر تسلی بخش بریفنگ دی گئی،

گورنر نے کی سیکشنز کا دورہ کیا اور کام کی صورتحال کا خود مشاہدہ کیا، تمام معاملات مکمل تسلی بخش پائے جانے کے باوجود گورنر نے قونصل خانے سے باہر آکر بڑی تعداد میں جمع لوگوں سے خطاب شروع کر دیا اور الزامات عائد کرنے شروع کر دیئے کہ پاکستانی سفارتی عملہ افغان پاشندوں کو تنگ کرتا ہے، ویزوں کے اجرا کیلئے ٹاؤٹ رکھے گئے ہیںِ جو رشوت طلب کرتے ہیں، لوگوں کو کئی کئی دن پریشان کرنے کے بعد ویزے جاری کئے جاتے ہیں،

اس موقع پر گورنر نے پاکستانی قونصل جنرل کے عملے سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک منظم ویزہ اجراء پالیسی چاہتے ہیں اور ہمیں یہ پسند نہیں کہ افغان مائیں بہنیں اور برزگ لمبی لمبی لائنوں میں قونصل خانے کے باہر کھڑے رہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قونصل خانہ ویزے کے متعلق تمام امور کو نجی شعبے کے حوالے کر دے اور اس حوالے سے پرائیویٹ افغان کمپنیون کو ٹھیکہ دیا جائے تاکہ افغان عوام کو ویزوں کیلئے پاکستانی سفارتی عملے سے بات ہی نہ کرنی پڑے،

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھات نواز گورنر ننگرہار جس پرائیویٹ افغان کمپنی کو ویزہ پراسس کا ٹھیکہ دلوانا چاہئے ہیں وہ دراصل بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی قائم کر دہ ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اس صورتحال میں نہائت ضبط اور عمل کا مظاہرہ کیا اور گورنر کو تمام اقدامات کرنے کا یقین دلایا، پاکستانی سفارتخانہ کے ذرائع کے مطابق گورنر حیات اللہ حیات نے بغیر مشاورت کے قونصل خانے کی سیکیورٹی میں ردو بدل کیا، شکایت پر انہوں نے کوئی توجہ نہ دی اور یہ سلسلہ جاری رکھا،

ذرائع کے مطابق پاکستانی قونصل خانہ کی سیکیورٹی تقررباً 10مرتبہ بلا جواز تبدیل کی گئی جس سے سفارتی عملے کی جانوں اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہوئے، تمام صورتحال سے آگاہی کے بعد دفتر خارجہ نے جلال آباد میں سفارتی سرگرمیوں مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا، افغان حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات پاکستان کی تسلی کے مطابق بحال کئے جانے تک جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ نہیں کھولا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزاعظم عمران خان نے وزیر خار جہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ فوجی قیادت سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے، پاکستان کسی صورت افغانستان کے چند شرپسند عناصر کی سازشوں کا شکار ہوکر پاک افغان تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…