جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے ایران اور عراق سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں، فوری طورپر عملدرآمد کے احکامات جاری

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بیرون ملک مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جانے والے زائرین کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے ٗ زائرین کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے یہاں وزیراعظم آفس میں زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعظم کے سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ،

سیکرٹری مذہبی امور، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر سینئر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جانے والے زائرین کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے اور زائرین کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور زائرین کے لئے مناسب سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آمدہ محرم الحرام کے مہینے کے دوران ایران، عراق اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جانے والے زائرین کی سیکورٹی کے لئے تمام فریقین کی مشاورت کے ساتھ 48 گھنٹوں کے اندر ایک جامع ایکشن پلان وضع کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاک ایران سرحد پر زائرین کی سہولت میں اضافے اور امیگریشن کے عمل کی رفتار بڑھانے کے لئے امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ مستقبل میں زائرین کے مکمل آپریشنز کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے بھی مستقل طریقہ کار وضع کیا جائے۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر فریقین بشمول سیکورٹی فورسز اور وزارت مذہبی امور کے ساتھ رابطوں میں رہیں تاکہ اس عمل کو مربوط کیا جا سکے اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اس عمل کو باقاعدہ بنانے کے لئے بروقت ایک جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے اور اسے منظوری کے لئے پیش کیا جا سکے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…