ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

مسجدوں کے درمیان شراب خانے کے قیام کا انکشاف،بلا روک ٹوک شراب کی فروخت جاری،یہ پاکستان کا کون سا علاقہ ہے؟افسوسناک انکشافات، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوقارحسین گورچانی نے چیف جسٹس ثاقب نثارسے سوموٹوایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہنوازبھٹوکالونی سوفیصدمسلم آبادی پر مشتمل ہے،لیکن علاقے میں غیر مسلموں کے نام پر بلاکسی روک ٹوک کے شراب فروخت ہورہی ہے،حکمرانوں سے توکوئی امید نہیں ہے لیکن چیف جسٹس ثاقب نثارجس طرح فوری ایکشن لیتے ہوئے

کارروائیاں کررہے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر نوٹس لیں اور مسلمانوں کی آبادی میں مساجد ،مدارس اور اسکول کے درمیان قائم شراب خانے کو فی الفوربندکرائیں۔یہ باتیں انہوں نے شاہنوازبھٹو کالونی کے مکینوں کے ایک بڑے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔وفد نے بتایاکہ شراب خانے کے مالک نے شراب بیچنے کا لائسنس اس بنیاد پر حاصل کیاہے کہ یہاں غیر مسلموں کے پانچ سوگھر ہیں لیکن حکومتی محکمے نے لائسنس جاری کرتے ہوئے علاقے کا سروے کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی۔انہوں نے بتایاکہ علاقے میں ایک بھی غیر مسلم آباد نہیں ہے اور شراب خریدنے والے باہر سے آتے ہیں ،مذکورہ شراب کا اسٹورعین آبادی کے درمیان ہے،ہم گھرگرہستی والے لوگ ہیں ،ہمارے بچے اس شراب خانے کی وجہ سے بگڑ رہے ہیں ،بچیوں کو اس روڈ پر چلنے میں دشواری ہوتی ہے،آنے جانے والے لوگ عجیب نظروں سے گھورتے ہیں جس کے باعث روزانہ جھگڑے معمول بن چکے ہیں،دوسری جانب اسلحہ تانے شراب خانے کے گارڈ علاقے میں خوف کی علامت بن چکے ہیں،نمازیوں کو نماز کی ادائیگی کے لئے اسی روڈ سے گزرناہوتاہے ،ہم پریشان ہیں آخرکیاکریں۔وقارحسین گورچانی نے وفد کو یقین دلایاکہ چیف جسٹس ثاقب نثارتک اس معاملے کو پہنچایاجائے گاجس پر وہ ضرورایکشن لیں گے۔بصورت دیگر علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…