منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

موروثی سیاست مسترد، تحریک انصاف کے گیارہ اہم رہنماء شیخ رشید کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے، دھماکہ خیز اعلان،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی) پا کستان تحر یک انصاف را ولپنڈی نے این اے 60میں ضمنی انتخا ب کے لیئے شیخ راشد شفیق کو بطور پی ٹی آئی امیدوار مسترد کردیا ہے،اتوار کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے این اے 60کے امیدواران کا ایک غیر معمولی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں گیارہ امیدواران شریک ہوئے،

ان میں چوہدری مصدق گھمن ، اعزاز آصف ملک، عارف عباسی، میجر انیس سلطان ، جاوید اقبال ستی، چوہدری محمد اصغر ، ظہیر اعوان ، قیصر میرداد، محمد علی امین اور آفتاب قریشی شامل ہیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پارٹی چیئرمین کو ایک مشترکہ قرار داد پیش کی جائیگی جس میں تین نکات پر اپنے اتفاق رائے کا اظہار کیا جائے گا۔ تین نکات پر مشتمل یہ یاداشت میڈیا کو جاری کردی گئی ہے۔ اس میں باہمی اتفاق سے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان پارٹی امیدواران میں سے ہی ایک امیدوار منتخب کرے اور سب عہد کرتے ہیں کہ اس امیدوار کی مکمل حمایت کریں گے۔ شیخ راشد شفیق کو بطور پی ٹی آئی امیدوار مسترد کردیا گیا ہے اور موروثی سیاست کی مذمت کی گئی ہے ۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا جائے جو امیدواران کا انٹرویو کرنے کے بعد بہترین امیدوار کا انتخاب کرے۔ امیدواران کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ این اے 60کے پارٹی ورکرز کا کنونشن منعقد کیا جائے ۔ جس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے یونین کونسلوں کے چیئرمین/وائس چیئرمین کے امیدواران تحصیل و ضلع کے تمام تنظیمی عہدیداران ، مقامی ایم پی ایز اور ایم این ایز، آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ کے عہدیداراکو مدعو کیا جائے گا۔ اس کنونشن میں جہاں تمام فیصلوں کی تائید لی جائے گی وہیں پی ٹی آئی امیدوار کی این اے 60میں نامزد کی توثیق بھی لی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…