جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا این اے 243میں ضمنی انتخاب کے لیے 4امیدواروں کا سروے کرانے کا فیصلہ،نام سامنے آگئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کا این اے 243میں ضمنی انتخاب کے لیے 4امیدواروں کا سروے کرانے کا فیصلہ،نام سامنے آگئے کراچی (این این آئی) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 میں ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق اپنے 4 امیدواروں کا سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی چھوڑی گئی

نشست این اے 243 کی نشست پر تحریک انصاف کے 4 مضبوط امیدوار سامنے آگئے۔ ان میں رشید گوڈیل ، عالمگیر محسود، آفتاب صدیقی اور اشرف قریشی میں سخت مقابلہ ہے جبکہ پارٹی نے چاروں امیدواروں کا انتخاب سے قبل حلقے میں سروے کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اس سے قبل عام انتخابات میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی کو حلقے میں سروے کرائے جانے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا۔حلقہ این اے 243 گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، جمشید کوارٹرز، بہادرآباد اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہے جہاں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی رضا عابدی کو 67 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔ایم کیو ایم پاکستان نے اب اس حلقے پر فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جس پر دلبرداشتہ ہو کر علی رضا عابدی نے گزشتہ رات پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے دوران جیتنے والے امیدواروں نے 28 نشستیں چھوڑی ہیں جن پر ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…