منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونیوالی شراب کی بوتل میں دراصل کیا تھا؟ عامر لیاقت نے ایسی چیز کا نام لے لیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، دلچسپ انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے اچانک اس ہسپتال پر چھاپہ مارا جہاں شرجیل میمن زیر علاج تھے، عدالتی عملہ سیدھا شرجیل میمن کے کمرے میں گیا، اس موقع پر عدالتی عملے کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی مگر چیف جسٹس عملے سمیت شرجیل میمن کے کمرے میں پہنچ گئے، ان کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں،

شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی ایک بحث کا سلسلہ چل نکلا جو ابھی تک چل رہا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت بھی پیچھے نہ رہے، انہوں نے تو اپنے پیغام میں حدیں ہی پار کر دیں، انہوں نے لکھا کہ ابھی ابھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والا مبینہ تیل ’’سانڈے‘‘ کا تھا۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ شراب کی بوتل میں شہد رکھنے سے شراب کی بوتل کی بدنامی نہیں ہوتی، ہم کیسے لوگ ہیں جو اتنی اچھی نیت والے پر بھی شک کرتے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا معاملہ بہت پیچھے رہ گیا۔ اب ’’شراب کی بوتل کو عزت دو!‘‘ کا نعرہ ہے اور اس کے لیے شہدضروری ہے، مکھیاں تو آ ہی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر انہیں دوبارہ کراچی سینٹرل جیل منتقل کرنے کے حکم صادر کیے اور ان کے حکم پر شرجیل میمن کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔  چیف جسٹس ثاقب نثار نے اچانک اس ہسپتال پر چھاپہ مارا جہاں شرجیل میمن زیر علاج تھے، عدالتی عملہ سیدھا شرجیل میمن کے کمرے میں گیا، اس موقع پر عدالتی عملے کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی مگر چیف جسٹس عملے سمیت شرجیل میمن کے کمرے میں پہنچ گئے، ان کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…