جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

19 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کا اعلان سکیم کے تحت مخصوص امراض کے علاج کیلئے کن افراد کو مالیاتی تحفظ فراہم کیا جائیگا؟عوام کو بڑی خوشخبری سنا د ی گئی

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے اجلاس میں پنجاب کے باقی ماندہ 19 اضلاع میں بھی ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجرا کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر) ثاقب ظفر، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی۔ سی ای او

پنجاب ہیلتھ انشورنس مینجمنٹ کمپنی (پی ایچ آئی ایم اسی) نے اجلاس کو پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت مخصوص امراض کے علاج کے لئے کم آمدنی والے افراد کو مالیاتی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ابتدأ میں یہ پروگرام تجرباتی طور پر صوبے کے 4 اضلاع رحیم یار خان، خانیوال، سرگودھا اور نارووال میں شروع کیا گیا جس کے بعد اس کا دائرہ کار مزید 13 اضلاع بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، ڈی جی خان، خوشاب، حافظ آباد، لیہ، میانوالی، مظفر گڑھ، راجن پور اور وہاڑی تک پھیلایا گیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ 19اضلاع کے کم آمدنی والے افراد کو ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت تحفظ فراہم کرنے کیلئے فائل ورک جلداز جلد مکمل کیا جائے تاکہ صوبائی کابینہ سے اس کی حتمی منظوری لی جاسکے۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب کو شعبہ صحت کے فروغ میں ایک رول ماڈل دیکھنا چاہتے ہیں۔ طبی اہداف کے حصول کے لئے مشنری جذبے کے ساتھ کام کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…