ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

انسانیت سوز واقعہ ، 65سالہ ضعیف العمر محنت کش پر بااثر افراد کا بد ترین تشدد ،چوری کا جھوٹا الزام لگا کر سر کے بال ،داڑھی بھنویں مونڈ ڈالیں ،گلے میں پٹہ ڈال کر جوتیوں کا ہار پہنا دیا ، ڈھول بجا کر گلیوں میں پھرایا گیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجر خان (این این آئی) چہاری بنگلہ گوجر خان کے رہائشی 65سالہ ضعیف العمر محنت کش پر بااثر افراد کا بد ترین تشدد ‘چوری کا جھوٹا الزام لگا کر سر کے بال داڑھی بھنویں مونڈ ڈالیں گلے میں پٹہ ڈال کر جوتیوں کا ہار پہنا دیا اور ڈھول بجا کر گلیوں میں پھرایا گیا۔ منگلا کے علاقہ ہملٹ تیموڑی میں افسوس ناک انسانیت سوز واقعہ ایس ایچ او منگلا نے رشوت بھی لے لی اور پرچہ درج کرنے کی بجائے علاقہ چھوڑنے کا فرمان جاری کر دیا۔

ایس ایس پی میر پور کے نوٹس پر مقدمہ درج کر لیا گیا دو ملزم گرفتار دیگر روپوش ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چہاری بنگلہ کے رہائشی قاضی محمد ریاض کے صاحبزادے حامد ریاض اور انجم ریاض نے این این آئی کو بتایا کہ ان کے والد گزشتہ بیس برس سے زائد عرصہ سے منگلا کے علاقہ ہملٹ میں ایک نجی مل میں محنت مزدوری کرتے اہل خانہ کی کفالت کر رہے ہیں اور وہیں پر مقیم ہیں چند دن قبل مقامی امام مسجد حافظ زبیر نے ان پر مسجد کی ٹونٹیاں چوری کرنے کا بھونڈا الزام عائد کیا جس کا وہ کوئی ثبوت بھی نہیں دے سکا پھر مسجد کمیٹی کو بلا کر بھی اس قسم کے جھوٹے الزام لگائے گئے لیکن کوئی ثبوت نہ ملنے پر انھیں مسجد کمیٹی کے اراکین نے شدید تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔قاضی محمد ریاض نے بتایا کہ ان کے سرکے بال داڑھی اور بھنویں تک مونڈ دی گئیں گلے میں پٹہ ڈالا گیا اور جوتیوں کا ہار ڈال کر ڈھول بجاکر ہملٹ کی گلیوں میں گھمایا گیا اس ذلت آمیز سلوک پر ان افراد کے ڈر سے کسی نے بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی جب وہ شکایت لے کر منگلا تھانے گئے تو ایس ایچ او نے بجائے شکایت درج کرنے کے ان سے دو ہزار روپے رشوت لے لی اور ڈرا دھمکاکر علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا دوسری جانب واقعے کی خبر ملنے پر ایس ایس پی میرپور سید ریا ض بخاری نے متاثرہ شخص کو اپنے دفتر بلالیا ایس ایس پی کے حکم پر قاضی محمد ریاض کی مدعیت میں امام مسجد اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد دو نامزد ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جب کہ دیگر روپوش ہو گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…