لاہور ( آن لائن)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمے میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا، سروس پنجابی، سرائیکی اور اردو زبان میں شروع کی جائے گی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ روبو کال سروس کے ذریعے شہریوں کو مفت طبی مشورے فراہم کئے جائیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں کی ری ویمپنگ کے اہداف مقررہ وقت میں حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 روز کے اندر پنجاب کے اسپتالوں کی ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاہم اسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔