ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کمر درد میں مبتلا ہوں نیب حراست میں ادویات مل رہی ہیں مگر خدشہ ہے کہ ۔۔! فواد حسن فواد عدالت میں پیشی کے دوران رُو پڑے، افسوسناک صورتحال

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے اختیارات سے تجاوز اور آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی اور انہیں 11 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، دوران سماعت فواد حسن فواد اپنی بیماری کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، فاضل جج نے استفسار کیا کہ آپ کو حراست میں کوئی تکلیف تو نہیں؟ قید تو قید ہوتی ہے مگر کیا آپ کو طبی سہولیات میسر

ہیں، جس پر فواد حسن فواد نے کہا کہ 30 سال سے کمر درد میں مبتلا ہوں نیب حراست میں ادویات مل رہی ہیں مگر خدشہ ہے کہ شوگر نہ ہو جائے عدالت میں پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ فواد حسن فواد سے تفتیش کے دوران کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں جبکہ فواد حسن فواد کے وکیل کا کہنا تھا کہ پیرا گون کو ٹھیکہ نہیں دیا احد چیمہ کے ریفرنس میں فواد حسن فواد کا ذکر نہیں، تاہم عدالت نے نیب حکام کی استدعا پر فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کر دی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…