منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات، ٹکٹ کے معاملے پر ن لیگ میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے، اقرباء پروری مزید منظور نہیں،دوٹوک اعلان کردیاگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ضمنی انتخابات میں این اے 53اسلام آباد سے لیگی کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کر دی۔ ن لیگ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے علاوہ جس کو بھی ٹکٹ دے گی بھرپور حمایت کریں گے۔ عدنان کیانی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔

آن لائن سروے کے دوران لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر سال کی رکن کش پالیسی پر گامزن رہے، عام کارکنوں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ طارق فضل چوہدری نے اقربا پروری کی اور عام کارکنوں سے ان کا کوئی رابطہ و تعلق نہیں رہا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں گروپ بندی کرتے رہے اور اس گروپنگ کی وجہ سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کی سیٹیں ن لیگ ہار گئی۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وہ وزارت کے د وران کارکنوں سے رابطے میں رہتے مگر وزارت ملنے کے بعد انہوں نے کارکنوں سے ناطہ توڑ لیا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں این اے53سے ن لیگ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹکٹ دیا۔ طارق فضل چوہدری اس پر نالاں تھے۔ یہاں سے بھی انتخابی مہم میں حصہ لینا چاہتے تھے۔ عام انتخابات میں انہوں نے وزیر شاہد خاقان عباسی کی مخالفت کی تھی۔ جس کی وجہ سے انہیں شکست ہوئی۔ ن لیگ کا عام کارکن ان کی پالیسیوں سے سخت متنفر ہے اور ان کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ نہ دے بلکہ عام کارکن کو دے۔ ضمنی انتخابات میں این اے 53اسلام آباد سے لیگی کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کر دی۔ ن لیگ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے علاوہ جس کو بھی ٹکٹ دے گی بھرپور حمایت کریں گے۔ عدنان کیانی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔آن لائن سروے کے دوران لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر سال کی رکن کش پالیسی پر گامزن رہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…