اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم ہاؤس کی لگڑری گاڑیوں کی نیلامی ،کون کون سی اور کس ماڈل کی گاڑیاں نیلام کی جارہی ہیں؟خریداری کے خواہشمندوں کیلئے تفصیلات جاری

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال رہنے والی جدید اور لگڑری گاڑیوں کی نیلامی کاباقاعدہ اعلان کردیا ہے‘جو کہ 17 ستمبر کو منعقد کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیوز، 2014 کے ماڈل کی تین کاریں، 5 ہزار سی سی کی تین ایس یو ویز،

اور 2016 کے ماڈل کی 3 ہزار سی سی کی 2 ایس یو ویز شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیلامی میں 2016 کے ماڈل کی 4 مرسڈیز بینز کاریں بھی پیش کی جائیں گی، جن میں 4 ہزار سی سی کی 2 بلٹ پروف کاریں بھی شامل ہیں۔نیلامی میں پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کاریں بھی ہیں جس میں ایک 2004 کی لیکسز کار، 2006 کی لیکسز ایس یو وی، 2004 کے ماڈل کی 2 لینڈ کروزر اور 2003 سے 2013 تک خریدی جانیوالی 8 دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2015 کی 4 بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، اس کے ساتھ 18 سو سی سی کی ہنڈا سوِک اور سوزوکی کمپنی کی کی 3 گاڑیا ں بھی نیلام کی جائیں گی جس میں سے2013 کے ماڈل کی ایک اے پی وی جبکہ 2 کلٹس کار ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سا ل 1994 کے ماڈل کی ہینو بس بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی پالیسی اپناتے ہوء حکومت کی لگڑری گاڑیوں کا استعمال ترک کرتے ہوئے ان کی نیلامی اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔  وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال رہنے والی جدید اور لگڑری گاڑیوں کی نیلامی کاباقاعدہ اعلان کردیا ہے‘جو کہ 17 ستمبر کو منعقد کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیوز، 2014 کے ماڈل کی تین کاریں، 5 ہزار سی سی کی تین ایس یو ویز، اور 2016 کے ماڈل کی 3 ہزار سی سی کی 2 ایس یو ویز شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…