کراچی (آن لائن)توانائی کے شعبے کی خراب کارکردگی سے خسارہ بڑھ رہا ہے، ممبراکنامک ایڈوائزی کونسل کا کہنا ہے گردشی قرضوں کا حجم دفاعی اخراجات سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔اکنامک ایڈوائزی کونسل کے ممبر عابد سلہری کے مطابق ملک میں سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا ہے، شعبہ توانائی کی خراب کارکردگی کے باعث مالیاتی اور تجارتی خسارے میں اضافے ہورہا ہے، اس شعبے کی
بہتر کاکردگی سے ہی معاشی ترقی ممکن ہے۔عابد سلہری کے مطابق مہنگی ایل این جی کی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، دوسری جانب گردشی قرضوں کا 1200 ارب روپے کا حجم دفاعی اخراجات سے سے بھی تجاوز کرچکا ہے، موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے توانائی کے متبادل ذرائع پرکام کرنے کی ضرورت ہے، انرجی مکس سے جاری کھاتوں کاخسارہ بھی کم ہوگا۔