پشاور (آن لائن) سرکاری محکموں کے گاڑیوں کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد استعمال کرنے ، بچوں کو سکول لانے ، لے جانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی لانے ، سادگی اورکفایت شعاری مہم کے لئے 100صفحات پرمشتمل نئی پالیسی تیارکر لی ہے جس کے تحت سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیرمتعلقہ افراد کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی سرکاری افسران اورملازمین کے سرکاری اخراجات پر بیرون ملک جانے ، بیرون ملک علاج پرپابندی عائد ہو گی نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری
پرپابندی عائد ہو گی 15ستمبرکے بعد ائیرکنڈیشن بند کئے جائینگے ۔اجلاس میں منرل واٹر کے نصف لیٹرکے بجائے لیٹر یا ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کی اجازت ہو گی سرکاری گاڑیوں کے دفتری اوقات کار کے بعد اس کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی۔سرکاری افسران ،ناظمین ایک ہی گاڑی استعمال کرینگے ۔محکمانہ اجلاس کے دوران صرف چائے اور سادہ بسکٹ پیش کئے جائینگے۔ہائی ٹی اور کھانے پرمکمل پابندی عائد کی جارہی ہیں بڑے بڑے ہو ٹلوں میں سرکاری اخراجات پر پروگرامات کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔