راولپنڈی( آن لائن)سول ایوی ایشن نے 1ارب40کروڑ کی مبینہ نادہندگی پر شاہین ایئرلائین کا لائسنس منسوخ کر تے ہوئے واجبات کی وصولی کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے ادھر شاہین ایئر لائنز کے لائسنس کی منسوخی کے باعث شاہین ایئر کے ذریعے حجاز مقدس جانے والے حجاج کرام کو وطن واپسی میں شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ذرائع کے مطابق شاہین ایئرلائین انٹرنیشنل کے ریگولر
پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی معیاد30اگست 2018 کو ختم ہو چکی ہے جس پر سول ایوی ایشن نے لائسنس کی تجدید کو واجبات کی ادائیگی سے مشروط کر دیا ہے ادھرسول ایوی ایشن اور شاہین ایئرلائین کی رسہ کشی میں ہزاروں حجاج کرام کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ایسے تمام حجاج کرام جو شاہین ایئر لائنز کے ذریعے حجاز مقدس گئے تھے ان کی واپسی کا عمل رک گیا ہے ۔