پشاور (آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری دفاترکے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں جبکہ وفاقی محکموں میں نئے اوقات کار پر عمل درآمد شروع کردیاہے ریلوے ، پی آئی اے ، ائیر پورٹ ، پی ٹی سی ایل ، پی ٹی وی ، کنٹونمنٹ بورڈ میں اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک مقرر کردیا گیاہے جبکہ صوبائی محکموں ، صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں ، ہسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر بھی صبح 9بجے حاضری ہو گی
شام پانچ چھٹی ہو گی ۔ صوبائی محکموں میں نئے اوقات کار منگل کے روز سے نافذ العمل کردیا گیا ہے تاہم دفتری اوقات کار میں تبدیلی سے ملازمین پریشان ہو گئے ہیں ۔اور بعض ملازمین نے موقف اختیارکیا ہے کے دوردراز جانے والے ملازمین اور خواتین کو مشکلات درپیش آئیگی ۔ تاہم سول سیکرٹریٹ ،محکمہ تعلیم ، صحت سمیت دیگرصوبائی محکموں کے ملازمین اس سے قبل بھی قبل از وقت چھٹی کرتے تھے ۔ جبکہ حکومت پنجاب نے ہفتہ اتوار کی چھٹی منظور کر لی،چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات دفتروں میں نو بجے سے پانچ بجے تک کام ہوگا جبکہ نماز ظہر کے لیے 30منٹ کی بریک ہوگی اسی طرح جمعتہ المبارک کے دن نو بجے سے پانچ بجے تک کام ہوگا جبکہ لنچ اور نماز جمعہ کیلئے ساڑھے بارہ سے دو بجے تک بریک ہوگی ۔جس کے بارے میں پنجاب کے تمام دفاتر میں نوٹیفکیشن بجھوا دیا گیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری دفاترکے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں جبکہ وفاقی محکموں میں نئے اوقات کار پر عمل درآمد شروع کردیاہے ریلوے ، پی آئی اے ، ائیر پورٹ ، پی ٹی سی ایل ، پی ٹی وی ، کنٹونمنٹ بورڈ میں اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک مقرر کردیا گیاہے تاہم دفتری اوقات کار میں تبدیلی سے ملازمین پریشان ہو گئے ہیں