لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور موٹر وے میدان جنگ بن گیا،کالاشاہ کاکو انٹرچینج پر ٹول پلازہ انتظامیہ اور مسافروں کے درمیان تصادم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کالا شاہ کاکو انٹر چینج پر ٹول پلازہ انتظامیہ اور مسافروں کے درمیان تصادم ہوا ۔ جھگڑے میں دونوں گروپوں کی جانب سے مکوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔مسافروں کا الزام لگایا ہے کہ ٹول پلازہ انتظامیہ نے گالیاں دینے کے ساتھ بدتمیزی
کی اور تشدد کیا۔بعد ازاں موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ہے۔جھگڑے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ باراتیوں کی بس جب ٹول پلازے پر پہنچی تو ٹول ٹیکس کاٹنے کیلئے بس والوں نے 5ہزار کا نوٹ دیا جس پر ٹول ٹیکس کاٹنے والے اہلکار نے چینج نہ ہونے کا کہا جس پر دونوں جانب سے بحث شروع ہو گئی جو بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ اور پھر مار دھاڑ تک جا پہنچی۔