پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ کا شہری کو تھپڑ مارنے کا معاملہ‘‘ چیف جسٹس نے ازخودنوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا، ایسا حکم جاری کر دیا کہ آئندہ کوئی عوامی نمائندہ کسی شہری پر تشدد کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہری تشدد ازخود نوٹس کیس پر فیصلہ سنا دیا گیا، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ کو 30لاکھ روپے 15روز میں ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں آج چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے شہری تشدد ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا اور پی ٹی آئی اے کے ایم پی اے عمران شاہ کو حکم دیا ہے کہ وہ 15روز میں 30لاکھ روپے

ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں۔ شہری داود چوہان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا میں عمران شاہ کو اللہ کی رضاکیلئے معاف کرتاہوں ، سندھ کے نامزد گورنر بھی میرے پاس چل کر آئے تھے اور عمران شاہ نے بھی مجھ سے معافی مانگ لی تھی ۔ جس پر چیف جسٹس نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ داود چوہان نے آپ کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کر دیاہے لیکن آپ 15 روز کے اندر 30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں اور آپ 1800 سی سی تک کی گاڑی استعمال کر سکتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…